آج کی تاریخ

رمضان گجر فحش ویڈیو میں نیا دھماکا، چند ماہ قبل سیاست دان کے بیٹے کے ہاتھ لگ چکی، بھاری ڈیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی کے اخلاق بافتہ وائس چانسلر ڈاکٹر رمضان گجر کی اپنے ملازم کے ساتھ بد فعلی کی ویڈیو چند ماہ قبل ملتان کے ایک سیاستدان کے بیٹے کے ہاتھ لگ گئی جو اس باورچی اعجاز حسین نے فراہم کی تھی مگر مذکورہ ہونہار بروے کی ڈاکٹر رمضان سے ڈیل ہو گئی جس کے بعد نقد رقم اور دو ملازمتوں پر سودا ہو گیا ۔نقد رقم کی فوری ادائیگی ہو گئی اور دو ملازمتیں انٹرویو میں دے دی گئیں مگر جمعہ کے روز سنڈیکیٹ کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں جہاں تمام ملازمتوں پر تقرریاں رک گئیں وہیں پر سیاستدان کے بیٹے کے دونوں امیدواروں کی تقرریاں بھی کھٹائی میں پڑ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی میں بہت ہی زیادہ خوف کی فضا ہے اور ڈاکٹر رمضان گزشتہ شام تک لاہور سے واپس نہیں آئے تھے۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق وائس چانسلر گروپ میں شامل پروفیسر اور سٹاف ممبران شدید دباؤ اور پریشانی کا شکار ہیں جبکہ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کا مخالف گروپ اس صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے اور یونیورسٹی بری طرح افواہوں کی زد میں ہے۔ آئے روز وائس چانسلر گروپ کے لوگوں کو یہ من گھڑت کہانیاں سنائی جا رہی ہیں کہ بہت سے لوگ گرفت میں آئیں گے اور یہ بھی دعوےکئے جا رہے ہیں کہ بعض دیگر اساتذہ کی بھی ویڈیوز ہیں مگر روزنامہ قوم نے جو تحقیقات کی ان میں یہ سب جھوٹ ثابت ہوا اور قوم کے ذرائع کے مطابق صرف ڈاکٹر رمضان ہی کے سیاہ کارنامے سامنے آئے ہیں۔

وی سی ویڈیو سکینڈل، بلیک میلرز سرگرم، نامعلوم نمبر سے ملازمین کو دھمکی آمیز میسجز

ملتان (عوامی رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان کی اپنے باورچی کے ساتھ فحش ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملتان کے بعض فراڈیوں اور جعلسازوں نے اس گندگی سے بھی’’رزق‘‘تلاش کرنا شروع کر دیا ہے اور نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے خود کو تحقیقاتی اداروں کے ملازم ظاہر کرکے یہ میسج بھجوائے جا رہے ہیں کہ آپ کی ویڈیو بھی ہمارے پاس موجود ہے اور پھر ان کا تعلق زبردستی وائس چانسلر گروپ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے جس سے یونیورسٹی کے بعض ملازمین اور اساتذہ میں شدید قسم کا خوف پایا جا رہا ہے۔ وائس چانسلر سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد یونیورسٹی میں ویسے ہی شدید قسم کی خوف کی فضا ہے اور اس فضا کا بعض فراڈیے بھرپور انداز میں ناجائز فائدہ حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر رمضان کے مبینہ سیکس سکینڈل پرتعلیمی حلقوں میں شدید غم و غصہ

ملتان (وقائع نگار)ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان کے مبینہ سیکس سکینڈل کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تعلیمی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایاجا رہا ہے۔ مختلف ماہرین تعلیم نے اس معاملے کو تعلیم کے مقدس ادارے پر حملہ قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ میاں نواز شریف یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر سلطان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رمضان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے اور اس میں زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی تعلیمی ادارے کا سربراہ ایسا کرنے کا سوچے بھی نا تعلیمی اداروں کے سربراہان کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی کو امیدواروں کے کردار بارے بھی چھان بین کرنی چاہیے۔پروفیسر رانا محمد اکرم نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان کے سکینڈل کو سیاہ کرتوت” قرار دیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے عناصر کو تعلیمی اداروں سے دور رکھنا ضروری ہے تاکہ طلبہ و طالبات کا اعتماد بحال رہے۔ تعلیمی اداروں میں اخلاقی معیار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سکینڈلز تعلیم کے شعبے کی ساکھ کو مجروح کرتے ہیں۔ بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر وحید قمر اور پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وائس چانسلر کی تعیناتی کی 63سال کی مدت ختم ہونی چاہیے کیونکہ ریٹائرمنٹ کے بعد جو افراد وائس چانسلر بنتے ہیں ان کو معلوم ہوتا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ہم نے گھر ہی جانا ہے اس لیے جو مرضی کرپشن کر لیں ہمیں کس نے پوچھنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرچ کمیٹی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ایسے کردار کے حامل افراد کو کس طرح اتنی اہم سیٹوں پر تعینات کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر محمد رمضان سے فوری طور پر استعفیٰ لے لینا چاہیے۔ ایمرسن یونیورسٹی کے پروفیسرز نے اپنے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان کے کردار کی وجہ سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ ڈاکٹر محمد رمضان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ اسے فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ ایمرسن یونیورسٹی کی ساکھ کو مزید گندا ہونے سے بچایا جائے۔ ان کی تقرری کے عمل کی اہلیت پر بھی سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :جوڑی “نمبر “، کرپشن، ہراسمنٹ میں ڈاکٹر فاروق بھی ڈاکٹر رمضان کے شانہ بشانہ

مزید پڑھیں: ڈاکٹر رمضان جنسی سکینڈل: ملک بھر کے اداروں کی تحقیقات، فحش آڈیو بھی لیک، خواتین بارے غلیظ جملے

شیئر کریں

:مزید خبریں