سوئی سدرن گیس کمپنی نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران صارفین کی سہولت کے لیے گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کمپنی کے اعلامیے کے مطابق سحر اور افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق سحر کے لیے گیس کی فراہمی رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ افطار اور رات کے اوقات میں دوپہر 3 بج کر 30 منٹ سے رات 10 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔
ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کو کھانے پکانے میں درپیش مشکلات سے بچانا ہے۔ کمپنی نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ گیس کا محتاط استعمال یقینی بنائیں تاکہ کم پریشر اور لوڈ مینجمنٹ کے مسائل سے بچا جا سکے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں صارفین ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں، جبکہ فیلڈ ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں گی۔







