Post Views: 26
راولپنڈی: چونترہ پولیس نے رشتہ کروانے کے جھانسے میں شہریوں کو پھانس کر لوٹنے والے ایک ہنی ٹریپ گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جو رشتہ کے بہانے شہریوں کو مخصوص جگہوں پر بلا کر نازیبا ویڈیوز بناتے، پھر انہیں بلیک میل کر کے بھاری رقم کا تقاضا کرتے تھے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کر لیے گئے ہیں، اور انہیں عدالت میں چالان کر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے والے کسی صورت قانون سے نہیں بچ سکیں گے۔