رحیم یار خان(بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر)نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کر میاں ،بیوی اورساس کوموت کے گھاٹ اتادیا‘ دوسالہ بچی معجزانہ طورپرمحفوظ رہی‘ ملزمان فرار‘ پولیس نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعدپولیس اورفرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہداکٹھے کرلئے آئی جی پنجاب کاتہرے قتل کی واردات کانوٹس‘ آر پی اوبہاولپورسے رپورٹ طلب کرلی‘ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جانے کی ہدایت‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز احمدٹاؤن کے رہائشی 35سالہ شعبان، 30 سالہ بیوی فرزانہ اور60سالہ خوش دامن خورشید بی بی کو گھرمیں داخل ہوکر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور موقع سے فرارہوگئے‘ جبکہ دوسالہ بیٹی معجزانہ طورپر محفوظ رہی‘ اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر قتل ہونے والے شعبان‘ فرزانہ بی بی اور خورشید بی بی کی نعشیں تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعدفرانزک ٹیموں نے موقع سے اہم شواہد تحویل میں لے لئے‘ تہرے قتل کی واردات پرآئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکانوٹس، آر پی اوبہاولپورسے رپورٹ طلب کرلی‘ آئی جی پنجاب کاڈی پی او رحےم یارخان کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت‘ ملزمان کوگرفتارکرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔معجزانہ طورپر محفوظ رہنے والی دوسالہ بیٹی کوبھی پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔







