رحیم یار خان: بچے کے سینے سے ’بغیر سر والا بچہ‘ نکالنے کی انوکھی سرجری

رحیم یارخان(قوم نیوز) رحیم یار خان شیخ زید ہسپتال میں پانچ سالہ بچے ریحان کے سینے سے کا میاب آپریشن کے بعد نومولود کونکال لیاگیا۔سونمیانی کے رہائشی 5سالہ بچے کو مسلسل کھانسی کے باعث شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاتھا‘آپریشن کے بعد شیخ زید ہسپتال کے تھراسک سرجن ڈاکٹر سلطان محمود کا کہنا ہے بچے کو مسلسل کھانسی کی شکایت پر پلمونالوجی ڈیپارٹمنٹ لایا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کے دوران حیران کن حقیقت سامنے آئی کہ 5 سالہ ریحان نامی بچے کے اندر ایک اور بچہ دل کے انتہائی قریب مرکزی شریان کے پاس موجود تھا ۔تھراسک سرجری کے ماہر ڈاکٹروں نے نازک صورتحال میں کامیاب آپریشن کرکے بچے کے اندر موجود پری میچور نو مولود کو سرجری کے بعد نکال لیا گیا جسکی جان نہیں بچ سکی۔ ڈاکٹر سلطان کے مطابق میڈیکل ریسرچ میں یہFetus in Fetu کہلاتا ہے جو دنیا میں ہر پانچ لاکھ پیدائشوں میں سے ایک میں سامنے آتا ہے۔ دوسری جانب بچے کی والدہ کا کہنا ہے ہم نے کئی ڈاکٹرز کو دکھایا لیکن کسی کو بھی یہ اندازہ نہیں ہوا کہ ہمارے بچے کے اندر ایک اور بچہ پل رہا ہے ۔سرجری کے بعد بچے کی حالت تسلی بخش ہے اور اب وہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔ ترجمان شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر الیاس رانا کا کہنا ہے ریحان کو ہسپتال کے تھراسک وارڈ میں داخل کر کے بہترین طبی سہولیات دی جا رہی ہیں یہ کامیاب کیس نہ صرف میڈیکل سائنس کے لیے ایک مثال ہےبلکہ شیخ زید اسپتال رحیم یار خان کی مہارت اور جدید سہولیات کا بھی ثبوت ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں