رحیم یارخان:4بچوں،خاتون سمیت 6یرغمال،قتل،خودکشی کی دھمکی، بحفاظت بازیاب

کاشف جاویدکابھانجےسفیان پرتشدد،اسلحہ کی نوک پراسے،بیوی اورچاربچوں کویرغمال بناکر چوبارے پرلےگیااورقتل کی دھمکی دیدی

ڈی پی اوکی ہدایت پرپولیس کامحفوظ آپریشن،ملزم کوباتوں میں الجھاکرپوری رات صرف،کمرےپردھاوابول کرملزم گرفتار،یرغمالی بچالئے،ٹیم کوشاباش

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) پولیس کا خاتون سمیت 6 یرغمالی کی باحفاظت بازیابی کے لیے ایکشن سے بھر پور کامیاب آپریشن چھ افراد باحفاظت بازیاب ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، ملزم نے باہمی رنجش کے بنا پر بھائی کو فائر مار کر زخمی کیا ۔حقیقی بھانجے، بیوی اور چار بچوں کو یرغمال، ملزم نے اسلحہ کی نوک پولیس کارروائی پر یرغمالیوں کو قتل کر کے خودکشی کی دھمکی دے رکھی تھی، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا نوٹس۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دوپہر کے وقت بستی جٹاں کا رہائشی راشد جاوید کسی کام کے سلسلہ میں اپنے بھانجے سفیان یوسف کے ہمراہ سربھوری روڈ پر موجود تھے کہ اس کے حقیقی بھائی وملزم کاشف جاوید نے بھانجے کومسلح پسٹل ہوتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس پر راشد جاوید نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تو ملزم نے فائرنگ کردی فائر راشد جاوید کے پاؤں میں لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ وقوعہ کی اطلاع پر تھانہ ائیر پورٹ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی تو قبل ازیں ہی ملزم کاشف جاوید باہمی تنازیہ کے تناظر اور گرفتاری سے بچنے کے لیے بھانجا سفیان یوسف کو اسلحہ کی نوک پرچوبارے پر لے جاچکا تھا اور اسے اپنی بیوی اور چار بچوں کے ہمراہ یرغمال بناتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پولیس کارروائی کے نتیجہ میںتمام یرغمالیوں کو موت کی گھاٹ اتار کر خود کشی کی دھمکی دی تھی، معاملہ انتہائی حساسیت اختیار کر گیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ڈی ایس پی سٹی آصف رشید اور ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ عمر محمود کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیحی یرغمالیوں کی باحفاظت بازیابی ہے اور پھر ملزم کی گرفتاری جس پر پولیس نے اس پیچیدہ صورت حال میں اس آپریشن کا آغاز کر دیا جس میں مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کے تحت اس کارروائی کو دھیرے دھیرے آگے بڑھایا گیا جس میں پولیس نے ملزم کو مختلف باتوں میں الجھائے رکھنے کے ساتھ ساتھ پولیس کی ایکشن پارٹیوں کی چوبارہ کے اس حصے تک رسائی کو یقینی بنایا جس میں ملزم اسلحہ کی نوک پر یرغمالیوں کو نشانے پر لیے ہوئے تھا، پولیس نے اس آپریشن میں پوری رات صرف کی تاکہ یرغمالیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے بالآخر پولیس نے ایکشن کے لیے پوزیشن واضع ہوتے ہی مکمل ایس او پی کے ساتھ ملزم کے کمرے میں گھس پر دھاوا بولتے ہوئے ملزم کو قابو کرکے چھ کے چھ یرغمالیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکالا پولیس نے ملزم کے پاس موجود دو عدد پسٹل اور متعدد گولیاں بھی قبضہ میں لے لیں، ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے پولیس پارٹی کو بلا نقصان کامیاب آپریشن پر شاباش دی اور آئندہ مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلو کر کیفر کردار تک
پہنچانے کا حکم دیا اور کہا کہ قانون میں کسی بھی تنازعہ پر اپنی عدالت لگانے کی کوئی گنجائش نہیں قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں