رحیم یارخان: کچے میں اغوا زنجیروں سے جکڑے2 شہریوں کی ویڈیو وائرل

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی ،سٹی رپورٹر) ڈیڑھ ماہ قبل تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے نامعلوم ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونیوالے دو شہریوں کی زنجیروں سے جکڑے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‘ تاوان کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق گلشن عثمان کے رہائشی دوکزنز عمیرافضل اورسکندرعلی کو ڈیڑھ ماہ قبل چک 113 پی رقبہ سے واپس گھر آتے ہوئے کچہ کے نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکلوں سمیت زبردستی اغوا کرلیا اور فرار ہوگئے تھے۔ نامعلوم ڈاکوؤں نے تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں شہریوں عمیرافضل اورسکندر علی کو زنجیروں سے جکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ مغوی نوجوانوں کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز‘ آئی جی پنجاب‘ آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او عرفان علی سموں سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے بچوں کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

رحیم یار خان: کچے کےڈاکوئوں نے اغوا کئے جانیوالے عمیر افضل اور سکندر کو زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں