رجسٹری برانچ: راجن پور میں کرپشن کا راج، سرکار کو کروڑوں کا نقصان

جام پور (تحصیل رپورٹر) رجسٹری برانچ راجن پور میں کرپشن کا بازار بدستور گرم، کمرشل پراپرٹی کو رہائشی، اور شہری زمین کو دیہی ظاہر کر کے حکومت پنجاب کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہواہے۔ ذمہ دار شہریوں نے درجنوں رجسٹریوں کے ثبوت فراہم کیے ہیں جن میں سرکاری شیڈول سے ہٹ کر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کی گئی۔معتدد رجسٹریاں انتہائی کم بعہ کے منظرے عام پر آگئی جن کو دیکھ کر شہری حقے بکے رہ گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر تحصیلدار اور اہلکاروں وپٹواریوں کی مبینہ بدعنوانی پر افسران کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ ذرائع کے مطابق یہ سلسلہ کئی سالوں سے تحصیلدار احمد کمال کی مبینہ سرپرستی میں جاری ہے۔ رجسٹری برانچ کے کلرک مجاہد حسین، نادر حسین، راؤ اسامہ اور دیگر پٹواریوں پر مشتمل گروہ روزانہ لاکھوں روپے کی دیہاڑیاں ٹھوک رہا ہے مگر کسی مجاز افسران کو کانوں کو جوں تک نہیں رینگ رہی ایسے میں خوفیا برانچ ادارے بھی ناکام دیکھائی دے رہے ادھر رجسٹری برانچ اہلکار رجسٹری برانچ میں مبینہ کرپشن کی بہتی گنگا سے ہاتھ صاف کرکےکروڑوں روپے کی جائیدادیں بنا چکا ہے۔جس میں بتایا گیا کہ مجاہد نامی رجسٹری کلرک سرفہرست ہے جو تحصیلدار احمد کمال دست راست اور کماؤ پوت کے نام سے مشہور ہے نے دیکھتے ہی دیکھتےکھکھ پتی سے کروڑوں پتی بن گیا کروڑوں روپے کی پراپرٹی کے ساتھ کاریں بنک بیلنس کا مالک بن چکا ہے قبل ازیں مجاہد نامی کلرک رجسٹری برانچ سے تعیناتی سے قبل کوڑی کوڑی کا محتاج تھا تاہم موصوف کاروائی سے بچنے کے لئے کروڑوں روپے کی پراپرٹی اور دیگر جائیداد یں مُختلف قریبی رشتہ داروں کے نام کرکے تحقیقاتی اداروں کی آنکھوں میں جھونک رکھی ہے ادھر موصول ہونے والی معلومات کے مطابق پلاٹوں کی رجسٹریوں میں جعلسازی کے باعث حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، اور اینٹی کرپشن حکام سے فوری نوٹس لینے اور شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس منظم کرپشن کا خاتمہ ہو اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں