راولپنڈی: سوتیلے بیٹے کی کلہاڑی کے وار سے بیوہ ماں قتل، واقعہ میں ایک خاتون زخمی

راولپنڈی: کلر سیداں تھانے کی حدود میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں ایک سوتیلے بیٹے نے اپنی بیوہ ماں کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا، جب کہ ایک اور خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ یہ واقعہ سروبا چوہدریاں کے علاقے میں پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ چاند بی بی اور زخمی خاتون رقیبن بی بی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بیوہ ماں جانبر نہ ہو سکی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم محمد رضا کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 45 سالہ ملزم غیر شادی شدہ اور نفسیاتی مریض ہے، جو اکثر گھر میں جھگڑا کرتا رہتا تھا۔ مقتولہ کی عمر 75 سال سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں