Post Views: 115
راولپنڈی: امریکی سفارت خانے کا ایک نمائندہ وفد بدھ کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا، جہاں انہوں نے امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کی۔
جیل ذرائع کے مطابق، امریکی وفد کو قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔ ملاقات جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کروائی گئی، جہاں ظاہر ذاکر کی خیریت دریافت کی گئی اور انہیں درکار ممکنہ قانونی معاونت پر گفتگو کی گئی۔
امریکی وفد میں سفارت خانے کے اہلکار مائیکل پیٹرک، خاتون نمائندہ ماریہ اور سیکیورٹی آفیشل مہوش شامل تھیں۔ ملاقات کا مقصد قونصلر رسائی کے تحت ظاہر ذاکر کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور تمام ضابطہ کار پر عملدرآمد کیا گیا۔







