راجن پور(ڈپٹی بیورو چیف) دکانداروں کی عیدی خوشیاں خاک میں مل گئی۔ رانا فرحان عرف بابو عیدکامال دینےکےبہانےدکانداروں سے 25کروڑ روپےزائدلیکررفوچکر ہوگیا۔9دکاندار دھوکہ ہونےپربےہوش ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرراجن پورکو22متاثرین نےرقم واپسی کےلئےدرخواستیں دےدی۔تفصیل کےمطابق رانافرحان بابوسودخورراجن پورکےدرجنوں معروف کپڑےفروشوں کےساتھ دھوکہ کرکےان سے نقدی رقم 25کروڑروپےسےزائدرقم لیکرفرارہوگیااوراپناموبائل فون بھی بندکردیا۔عیدکےایام میں درجنوں دکانداروں نے ہرسال کی طرح اس بار بھی رانافرحان بابوسودخورکوکپڑوں کی خریداری کےحوالےسے25کروڑروپےسے زائد نقد رقم دی جب دودن گزرگئےتوتمام دکانداروں نےاس سےرابطہ کیاتواسکانمبربندملا۔تمام دکاندارداراس کےگھرپہنچ گےوہاں جاکردیکھاتوگھرکوتالالگاہواتھاجس کی وجہ سے دکانداروں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ رانافرحان بابو کسی دوسرے شہر میں روپوش ہوگیاہےاورغریب دکانداروں کوعیدکےموقع پر کروڑوں روپے نقصان دیکرغائب ہوگیا۔ اس دوران 9ایسےسفیدپوش دکاندار بھی تھےجواسکےفرارکی خبرسن کربےہوش ہوگے۔عوامی سماجی حلقوں نےمطالبہ کیاہےکہ راجن پورکےتاجروں کےساتھ کروڑوں روپےکافراڈکرکےغائب ہونےوالےرانافرحان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیاجائے اوران غریب دکانداروں کی لوٹی گئی رقم واپس دلوائی جائے۔







