آج کی تاریخ

راجن پور: کچے کے ڈاکوئوں سے 4 مغوی، 4 کروڑ کی 225 بھینسیں بازیاب

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او فاروق امجد کی سربراہی میں پولیس کا مغویوں کی بازیابی کے لیے کچہ کرمنلز کے خلاف کچہ ایریا میں کامیاب آپریشن ، ترجمان پولیس کے مطابق کامیاب آپریشن کے نتیجے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانے سے 4 مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ، مغویوں کے ساتھ چھینی گئی 225 بھینسوں کو بھی ریکور کیا گیا ، کچہ کرمنلز کچھ روز قبل رحیم یار خان اور راجن پور کے ملحقہ کچہ ایریا سے 4 افراد کو اغوا اور 225 بھینسیں چھین کر اندرون کچہ میں فرار ہوگئے تھے ، ترجمان پولیس کے مطابق برآمدہ بھینسوں کی مالیت چار کروڑ سے زائد ہے ،ڈی پی او فاروق امجد کا اس بارے کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن میں ڈاکوؤں کے 3سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ، آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی اور منظم حکمت عملی کے تحت کامیابی ملی ، آپریشن میں ضلع پولیس اور ایلیٹ کی بھاری نفری شامل تھی راجن پور پولیس نے :ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا گیا ،

شیئر کریں

:مزید خبریں