آج کی تاریخ

راجن پور: کچہ کے طارق کجلہ عمرانی گینگ کے 7 ڈاکوؤں کا پولیس کے سامنے سرنڈر

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور کچہ جمال میں کچہ کرمنلز کیخلاف راجن پور پولیس کی بڑی کامیابی، ڈی پی او فاروق امجد کی قیادت میں کچہ جمال میں بڑی کامیابی حاصل کی ترجمان پولیس کے مطابق کچے کے طارق کجلہ عمرانی گینگ کے 07 ڈاکوؤں نے راجن پور پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا، سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں طارق ، ابوبکر ، عبد الرحمٰن ، ضیا الرحمٰن ، حکیم ، شفیع اور حنیف شامل ہیں، سرنڈر کرنے والے ڈاکو پولیس کو درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ، دو ماہ قبل کچہ جمال میں کامیاب آپریشن کی بدولت 05 ڈاکوؤں نے پہلے ہی راجن پور پولیس کے آگے سرنڈر کیا تھا ، ڈی پی او فاروق امجد نے بتایا ہے کہ راجن پور پولیس اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کچہ میں امن کے قیام کے لیئے کوشاں ہے، راجن پور پولیس کی کچہ ایریا میں مؤثر حکمت عملی سے کچہ کریمنلز سرنڈر کرنے پر مجبور ہوئے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں