آج کی تاریخ

رائیونڈ میں پھلوں کی قیمت پر جھگڑا، گاہک جاں بحق، ایک زخمی

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پھلوں کی قیمت پر ہونے والی معمولی تلخ کلامی جان لیوا تصادم میں بدل گئی۔ ریڑھی بان اور اس کے ساتھیوں نے گاہکوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان سے گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑا پھلوں کی قیمت پر شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے پرتشدد رخ اختیار کر گیا۔ ملزمان نے گاہک واجد اور اس کے بھائی پر تشدد کیا۔ واجد کو سر پر شدید چوٹ لگی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ اس کا بھائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں