آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

دیامرسیلاب میں نجی ٹی وی کی اینکر شبانہ فیملی سمیت لاپتہ ہوگئیں

اسلام آباد ( نامہ نگار ) دیامرسیلاب میں خیبر ٹی وی کی اینکر شبانہ فیملی سمیت لاپتہ ہوگئیں۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق دیامرسیلاب میں ایک اور فیملی کےلاپتا ہونےکی اطلاع ہے اور لاپتہ ہونے والوں میں لیاقت، اہلیہ شبانہ اور ان کے چار بچے شامل ہیں۔ترجمان نے بتایاکہ شبانہ لیاقت نجی ٹی چینل میں اینکر ہیں اور چینل انتظامیہ نے لاپتہ ہونے کا کہہ کر رابطہ کیا۔ترجمان کے مطابق شاہراہ بابوسر پر نجی ٹی وی چینل کی اینکرپرسن کا پرس مل گیا اور یہ پرس تھک بابوسر کے مقامی رضاکار کو ملا ہےجس میں خاتون کا شناختی کارڈ موجود ہے۔دریں اثنااینکرشبانہ کی تباہ حال گاڑی بھی مل گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ لاپتا سیاحوں کی تلاش جاری ہے اور رضاکاروں کو سراغ رساں کتوں اورڈرونز کی مدد بھی حاصل ہے، جبکہ پولیس، انتظامیہ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ، پاک فوج اور جی بی اسکاؤٹس سرچ آپریشن میں شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کےمطابق 10 سے 15سیاح شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں