Post Views: 225
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک میں دہشتگردوں نے ڈی ایس پی سٹی کی وین پر حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق، پولیس کی فوری جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، حملے کے بعد زخمی حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن اس کے ساتھ موجود دیگر دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔






