ملتان(کرائم سیل)تھانہ پاک گیٹ کے علاقے جامع مسجد پونگراں والا میں سکولوں کی کینٹینوںکے ٹھیکے کی آڑ میں منشیات فروشی کرنے والے رافع عبدالرحمان عرف مانی اور اس کے بھائی ناصر بارے محلے داروں نے شکایت کی ہے کہ انہوں نے منشیات فروشی جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ صرافہ بازار کا رمضان عرف جگا جو کہ کئی سال سےکھلے عام منشیات فروشی کررہاتھااوراس کے مستقل گاہکوں کو میں بعض خواتین بھی شامل تھیں اس نے پولیس کے روبر اعتراف کیا ہے کہ وہ منشیات کا عادی ضرور ہے مگر منشیات فروشی نہیں کرتا اور اس بات کا حلف دینے کو تیار ہے جبکہ روزنامہ قوم میں خبر شائع ہونے کے بعد اس نے اپنی دکان سے پرچون فروشی روکی ہوئی ہے جبکہ سپلائی جاری ہے پاک گیٹ پولیس کارروائی کے بجائے اس شکایت کنندہ کو ڈھونڈنے میں مصروف ہے کہ ان معلومات کو اخبار تک کون لے کر گیا ہے کیونکہ منشیات فروش بھائیوں کے دو ماہ قبل ہی ایک پولیس ملازم کے ذریعے تھانہ پاک گیٹ کے کاریگر ملازم سےمنتھلی اور دیگر معاملات طے ہوئے تھے۔
