آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

دنیاپور کا مزدور کشمور کے قریب ہنی ٹریپ سے اغوا، ایک کروڑ تاوان طلب

دنیاپور(نمائندہ قوم)دنیاپور سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان کراچی سے واپسی پر کشمور کے قریب مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر اغوا کر لیا گیا۔ اغوا کاروں نے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ متاثرہ خاندان نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کر کے بازیابی کی اپیل کی ہے تفصیل کے مطابق دنیاپور کے نواحی علاقے چکنمبر 366 ڈبلیو بی کا محمد عمران کراچی محنت مزدوری کرتا تھا اور اپنے بچوں گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا۔ گزشتہ ہفتے کراچی سے اپنے گھر دنیاپور واپس آ رہا تھا جب کشمور کے قریب وہ ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر بس سے اتر گیا اور اغوا کر لیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق عمران بس سے اترتے ہی لاپتہ ہو گیا۔ کچھ دیر بعد اغوا کاروں کی جانب سے رابطہ کیا گیا اور ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ سامنے آیا۔عمران کی والدہ نے بتایا کہ عمران کے چار بچے ہیںجن میں ایک بیٹا سماعت اور گویائی سے محروم ہے۔اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ عمران کو فوری بازیاب کرایا جائےادھر علاقے میں واقعے کے بعد شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہےاور شہریوں نے بھی حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں