آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

دنیاپور اسپتال میں پراسرار موت: زیر علاج مریض کی لاش باہر سے برآمد

لودھراں: تحصیل دنیاپور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں زیر علاج 50 سالہ مریض فیاض شاہ کی لاش ہسپتال کے باہر سے برآمد ہوئی۔ اس واقعے نے ہسپتال کے سیکیورٹی اور علاج معالجے کے نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیاض شاہ گزشتہ روز ہسپتال کے گراسی لان میں بیہوشی کی حالت میں پایا گیا تھا۔ ہسپتال کے عملے نے فوری طور پر اسے اٹھا کر وارڈ میں منتقل کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ مریض کے ہاتھ پر برنولا لگا دیا گیا اور علاج شروع کر دیا گیا۔ تاہم، اگلے روز فیاض شاہ کی لاش ہسپتال کے وارڈ سے باہر برآمد ہوئی، جس پر ہسپتال انتظامیہ اور سیکیورٹی عملے کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مریض وارڈ سے باہر کیسے گیا اور اس کی موت کی اصل وجوہات کیا تھیں۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مقامی عوام اور مریضوں کے لواحقین نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال کے حفاظتی اقدامات اور طبی عملے کی توجہ میں کمی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 80 بیڈز پر مشتمل اس وسیع ہسپتال میں ایسا واقعہ پیش آنا انتظامیہ کی غفلت کا ثبوت ہے۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کی حفاظت اور بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں