دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ’سر دار جی 3‘ نے پاکستان میں باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پنجابی بھارتی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم ’سر دار جی 3‘ نے پاکستان میں باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
بھارت میں پابندی کے باوجود یہ فلم بین الاقوامی سطح پر خاص طور پر پاکستان میں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے۔ پنجاب کی فلموں کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت اس لیے حاصل ہے کہ بیشتر فلم ساز قانونی طور پر برطانیہ یا کینیڈا سے وابستہ ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ان فلموں پر پابندی عائد نہیں کی جاتی۔
’سر دار جی 3‘ نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہفتے میں 21 کروڑ پاکستانی روپے (تقریباً 6.34 کروڑ بھارتی روپے) کا بزنس کیا۔ تعطیلات کے دوران دوسرے ہفتے میں فلم نے مزید 9.5 کروڑ روپے (2.86 کروڑ بھارتی روپے) کمائے، اور تیسرے ہفتے کے ایک دن میں 10 کروڑ روپے (3.02 کروڑ بھارتی روپے) سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔
اس فلم کی پاکستان سے کل کمائی 40.51 کروڑ روپے (12.23 کروڑ بھارتی روپے) تک پہنچ چکی ہے، جس سے یہ پاکستان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی ہے اور ’کیری آن جٹہ 3‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’سر دار جی 3‘ کی کمائی آئندہ ہفتوں میں 60 کروڑ پاکستانی روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
#sardaarji3

شیئر کریں

:مزید خبریں