چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

دشمن پر ہیبت طاری رکھو، اللہ ایران کو عظیم فتح عطا کرے گا، خامنہ ای کا قوم سے خطاب

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قوم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوف اور مایوسی سے نکل کر دشمن کے سامنے اپنی طاقت اور اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اگر قوم معمولی سی بھی کمزوری دکھائے گی تو دشمن اس کا فائدہ اٹھائے گا اور انہیں خوف میں مبتلا رکھنے کی کوشش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے جس عزم، یکجہتی اور جرات سے اب تک دشمن کا سامنا کیا ہے، اُسے مزید مضبوطی اور قوت کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے۔
سپریم لیڈر نے اپنے پیغام میں قرآن مجید کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: “فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے، جو غالب اور حکمت والا ہے۔”
انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ مہربان ہے اور وہ سچائی پر ڈٹے ہوئے ایران کو عظیم فتح عطا کرے گا، کیونکہ ہم حق کے راستے پر ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں