دریائے چناب میں پانی کی کمی، بھارت نے پاکستان کے خط کا جواب نہیں دیا

لاہور: پاکستان میں دریائے چناب میں پانی کی شدید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے باضابطہ خط کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دریائے چناب میں 16 دسمبر کو پانی کا بہاؤ صرف 1800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے کافی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو آنے والے دریاؤں کے پانی سے متعلق ڈیٹا فراہم نہیں کیا جا رہا، جو سندھ طاس معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انڈس واٹر کمشنر نے تصدیق کی کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی ہم منصب کو باضابطہ خط ارسال کیا گیا ہے، تاہم ابھی تک اس کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری کرتا آیا ہے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہا ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا فراہم نہ کرنا ایک سنگین اور سنجیدہ معاملہ ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں