جتوئی سے جام پور کے درمیان پل بنانے کی بات کرنا بھی خوش آئند:رانا اقبال،نیاز جتوئی
جتوئی (نامہ نگار) ایم پی اے سردار محمد داؤد خان جتوئی نے صوبائی اسمبلی کے حالیہ بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سرائیکی وسیب کی محرومیوں کے ازالے کیلئے آواز اٹھائی جس میں انہوں نے علحیدہ صوبہ بنانے اور دریائے سندھ پر جتوئی سے جام پور کے درمیان پل بنا کر ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی، علی پور اور ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور کی عوام کو منسلک کرنے اور انکے آنے جانے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے آواز اٹھائی اس طرح سردار محمد داؤد خان جتوئی نے سرائیکی وسیب کے دل جیت لیے ہیں ،سابق کونسلر وسیم ممتاز خان غزلانی، سابق کونسلر رانا محمد اقبال شاکر صدر انجمن نمبردران جتوئی، ممبر امن کمیٹی سردار نیاز حسین خان جتوئی، نمبر دار سید ظہور شاہ، مہر محمد داؤد، میاں محمد حنیف مہروی، میاں فرخ توفیق جوئیہ سابق کونسلر، سردار فیض عباس خان جتوئی سابق کونسلر ممبر امن کمیٹی، میاں الطاف حسین جوئیہ ودیگر معززین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حلقہ پی پی 273 کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد داؤد خان جتوئی ایم پی اے نے ہمارے حلقہ کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی تقریر میں دریائے سندھ پر جتوئی سے جام پور کے درمیان پل بنانے اور علیحدہ صوبہ بنانے اور ایجوکیشن اور صحت کو عوام اچھی سہولیات دینے کے حوالے پر صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بات کرکے جنوبی پنجاب کی عوام کے دل جیت لیے ہیں انہوں نے ایم پی اے سردار محمد داؤد خان جتوئی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔