Post Views: 94
خیرپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سانگھڑ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی، لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول چھٹی پر خیرپور اپنے گھر آئے ہوئے تھے جب انہیں گھات لگائے افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور قاتلوں کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مختلف پہلوؤں سے کیس کی تفتیش جاری ہے تاکہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
علاقے کے عوام نے اس اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔






