Post Views: 62
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں کے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں 25 امیدوار میدان میں آ چکے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ کے لیے جرگہ ہال کو مرکزی مقام مقرر کیا ہے، جہاں دو پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ پولنگ صبح 11 بجے شروع کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 11 نشستوں پر مجموعی طور پر 25 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں، جن میں 7 جنرل نشستوں کے لیے 16 امیدوار، 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے 5 امیدوار، جبکہ خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کے لیے 4 امیدوار شامل ہیں۔