آج کی تاریخ

کوئٹہ میں جوڑے کے قتل کیس میں پیشرفت، سردار شیر باز ستکزئی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے-کوئٹہ میں جوڑے کے قتل کیس میں پیشرفت، سردار شیر باز ستکزئی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے-بلوچستان میں خاتون کے قتل کیس میں نیا موڑ، مقتولہ کی والدہ کا چونکا دینے والا بیان سامنے آ گیا-بلوچستان میں خاتون کے قتل کیس میں نیا موڑ، مقتولہ کی والدہ کا چونکا دینے والا بیان سامنے آ گیا-ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں سے 245 افراد جاں بحق، رپورٹ-ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں سے 245 افراد جاں بحق، رپورٹ-وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو-وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو-عمران خان کے بیٹوں کی امریکی صدر کے معاون خصوصی سے کیلیفورنیا میں ملاقات-عمران خان کے بیٹوں کی امریکی صدر کے معاون خصوصی سے کیلیفورنیا میں ملاقات

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں امن کی خاطر 24 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس، وزیراعلیٰ کا اتحاد پر زور

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بدامنی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر 24 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد امن و امان کی بحالی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مختلف سیاسی جماعتوں اور مذہبی و سماجی حلقوں کو باضابطہ دعوت نامے جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ صرف تب ہی ممکن ہے جب تمام قوتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امن کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اور ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر اس مقصد کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان میں انصاف کا نظام تباہ ہو چکا ہے، اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو دی جانے والی سزائیں آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر رہنماؤں کو سنائی گئی سزاؤں کو ظلم قرار دیا اور کہا کہ تاریخ ان فیصلوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے پرعزم لہجے میں کہا کہ ہر ظلم کی شب کا ایک اختتام ہوتا ہے، اور حق کی فتح یقینی ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ پہلے بھی کھڑے تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
آخر میں وزیراعلیٰ نے نعرہ لگایا: ’’بانی پی ٹی آئی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘‘۔

شیئر کریں

:مزید خبریں