آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی کے مزید ناراض امیدوار دستبردار، پارٹی کو اہم کامیابی

پشاور: خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کو اہم سیاسی برتری حاصل ہوئی ہے، جہاں پارٹی کے مزید ناراض امیدواروں نے انتخابی دوڑ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
پی ٹی آئی کے امیدوار ارشاد حسین نے باقاعدہ طور پر انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا، جبکہ عرفان سلیم اور عائشہ بانو نے بھی قیادت کی ہدایات پر انتخابی میدان سے پیچھے ہٹنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے کامیاب مذاکرات کے بعد چار ناراض امیدواروں نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق وقاص اورکزئی اور ارشاد حسین پہلے ہی اپنے فیصلے سے پارٹی کو آگاہ کر چکے تھے، اور اب عرفان سلیم اور عائشہ بانو نے بھی اسی پالیسی کو اختیار کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ہارس ٹریڈنگ جیسے اقدامات کا مؤثر طریقے سے راستہ روکا گیا ہے۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا میں بدعنوانی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی مکمل طور پر متحد ہے، اور اس پیش رفت کو صوبے میں اصولوں پر مبنی سیاست اور استحکام کی طرف اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
تاہم، پانچ ناراض امیدواروں میں سے خرم ذیشان نے تاحال انتخابات سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا، اور پارٹی کی جانب سے ان سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں