آج کی تاریخ

خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات: امیدواروں کی فہرست جاری، پولنگ ہوگی کب ہوگی؟

پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبے میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو ہوگی، جس کے لیے 16 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔
جنرل نشست کے لیے جے یو آئی (ف) کے عطاء الحق، پیپلز پارٹی کے طلحہٰ محمود اور مسلم لیگ (ن) کے نیاز احمد امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ان کے ساتھ آزاد امیدواروں میں مراد سعید، اعظم سواتی اور نورالحق قادری بھی جنرل نشست کے لیے میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دیگر آزاد امیدواروں میں فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، محمد وقاص، دلاور خان، فیض الرحمان، عرفان سلیم، شفقت ایاز، خرم ذیشان، اظہر قاضی اور آصف رفیق شامل ہیں۔
خواتین کی دو مخصوص نشستوں کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے روبینہ خالد اور روبینہ ناز میدان میں ہیں، جبکہ آزاد حیثیت سے عائشہ بانو اور مہوش علی نے بھی کاغذات جمع کروا رکھے ہیں۔
ٹیکنوکریٹ اور علماء کی دو نشستوں پر 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ان میں جے یو آئی (ف) کے دلاور خان کے علاوہ آزاد امیدوار خالد مسعود، ارشاد حسین، اعظم سواتی، نورالحق قادری اور وقاص احمد قاضی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں کی جانچ پڑتال مکمل ہو چکی ہے، اور انتخابات مقررہ تاریخ پر شفاف انداز میں ہوں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں