Post Views: 36
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب کر لیا ہے، جس میں نئے منتخب ہونے والے 25 ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر نے وزیراعلیٰ کی سفارش پر اجلاس بلانے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کا آغاز نومنتخب ارکان کے حلف سے ہوگا، جس کے بعد ایوان کی دیگر کارروائیاں انجام دی جائیں گی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق 21 جولائی کو خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کا انعقاد ہوگا، جس میں صوبائی اسمبلی کے ارکان 11 سینیٹرز کا چناؤ کریں گے۔ ان میں 7 جنرل نشستیں، 2 خواتین کی نشستیں اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستیں شامل ہیں۔
منتخب ہونے والے سینیٹرز 2030 تک ایوانِ بالا کا حصہ رہیں گے۔