Post Views: 52
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کا ایک اہم اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں اپوزیشن کے 25 نئے ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ان نئے ارکان میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی نمائندے شامل ہوں گے۔ خواتین ارکان میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور مسلم لیگ (ن) کی 7، 7 خواتین شامل ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی 4، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی 2 اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی ایک خاتون رکن شامل ہے۔
اقلیتی نشستوں پر حلف اٹھانے والوں میں جے یو آئی کے 2، جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔
یہ حلف برداری آئندہ سیاسی معاملات میں اپوزیشن کے کردار کو مزید فعال بنائے گی۔