Post Views: 141
یوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آل راؤنڈر خوشدل شاہ کے فینز کے ساتھ جھگڑے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غیر ملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی تھی، جس پر خوشدل شاہ ناراض ہوئے۔
پاکستان مخالف آوازیں سن کر خوشدل شاہ نے افغان شائقین کو خاموش کرنے کی کوشش کی، تاہم اس پر افغان شائقین نے پشتو میں مزید نازیبا الفاظ کہے اور پھر خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔
پاکستانی ٹیم کی شکایت کے بعد دو غیر ملکی شائقین کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔ افغان شائقین کی جانب سے کرکٹر کو اُکسانے پر جب خوشدل شاہ فینز کی طرف بڑھنے لگے تو سیکیورٹی اہلکاروں اور کھلاڑیوں نے انہیں روکا اور بیچ بچاؤ کرایا۔