آج کی تاریخ

علی پور تباہی کی اصل وجہ ہیڈ پنجند کی دیوار، ری ماڈلنگ، پنجاب حکومت ذمہ دار نہیں تو تحقیقات سے گریز کیوں؟-علی پور تباہی کی اصل وجہ ہیڈ پنجند کی دیوار، ری ماڈلنگ، پنجاب حکومت ذمہ دار نہیں تو تحقیقات سے گریز کیوں؟-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت

تازہ ترین

خواجہ آصف کا الزام: عمران خان اور غلام سرور نے پی آئی اے کو تباہ کردیا

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے وزیر غلام سرور خان نے پی آئی اے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں نے ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا کر قومی وقار کو مجروح کیا اور اس کا خمیازہ پوری قوم نے بھگتا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غلام سرور نے پی آئی اے پر خود تنقید کر کے عالمی اداروں کو پاکستان کی قومی ایئرلائن پر پابندیاں لگانے کی دعوت دی، جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ اس دوران پی آئی اے کا وقار بری طرح متاثر ہوا اور وہ سہولتیں بھی ختم ہو گئیں جو ایئرلائن پہلے مسافروں کو فراہم کرتی تھی، جیسے میتوں کی مفت منتقلی۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پی آئی اے کی سروس بند ہونا ایک بڑا صدمہ تھا، لیکن اب یہ مسئلہ حل ہو رہا ہے۔ پی آئی اے کو دوبارہ آپریٹنگ لائسنس ملنے جا رہا ہے اور جلد یورپی ممالک میں پروازیں بحال ہوں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کو پرائیویٹائز کرنے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ اس کی مالی حالت بہتر ہو اور اسے مزید فعال بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عمل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی، سعد رفیق اور وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جس پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں