آج کی تاریخ

خطرناک ملزمان کا ریکارڈ انصاف کے ترازو پر نہ چڑھا،کباڑیے کی تکڑی پر تل گیا

پولیس لائن ملتان سے ردی کا آخری ٹرک باہر جاتے ہوئے اتفاقاً چیک کیا گیا تو ملزمان کے کریمنل ریکارڈفائلوں کےڈھیر بوریو ں میں بند پائے گئے

ریکارڈ روم سے 50 فیصد ریک خالی،ردی میں فروخت،انکوائری شروع،ریکارڈ 6 سال قبل کمپیوٹرائزڈکرنےکیلئے محفوظ کیا گیا، پولیس کا اندرونی نظام بے نقاب

ملتان (شعیب افتخار سے ) پولیس لائن ملتان سے خطر ناک ملزمان کا کریمنل ریکارڈ ردی میں فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس لائن سے ردی کا آخری ٹرک باہر جاتے ہوئے اتفاقاً چیک کیا گیا تو اس میں فائلوں کےڈھیر بوریو ں میں بند تھے۔ اس خبر نے ملتان پولیس کو ہلا کر رکھ دیاہے اور اور اعلیٰ پولیس حکام کی فوری مداخلت سے گزشتہ شام ہی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ریکارڈ روم سے 50 فیصد سے زیادہ ریک خالی کر دیئے گئے ہیں اور ردی فروخت کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ ریکارڈ 6 سال قبل کمپیوٹرائزڈکرنےکیلئے محفوظ کیا گیا تھااور اسے ترتیب سے ریکارڈ روم میں محفوظ کیا گیا تھا جو کمپیوٹر میں محفوظ ہونے کے بجائے کباڑئیے کی تکڑی میں تل گیا، اس انکشاف نے پولیس کے سارے اندرونی نظام کو بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے۔ جو ریکارڈ نکل کر فروخت ہو چکا ہےوہ کس طرح ڈھونڈ کر دوبارہ جمع کیا جائے گاکسی کے علم میں نہیں ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں