خشک میوہ جات اور سرد موسم کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔۔ سردیوں کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک بھر میں خشک میوہ جات کی مانگ اور قیمت دونوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔۔
مہنگائی کا مسئلہ اپنی جگہ مگر شہری کہتے ہیں ڈرائی فروٹس کا استعمال سرد موسم میں ضرورت کے ساتھ روایت بھی ہے۔جو بچوں اور بڑوں سبھی کو بھاتے ہیں۔ اور جسم پر اسکے اثرات انتہائی گہرے ہوتے ہیں۔ خشک میوہ جات جسم کو گرم رکھنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بھی بنتے ہیں
پستہ، بادام، کاجو، اخروٹ اور مونگ پھلی ہر شہری کی پسند ہیں لیکن انکی بڑھتی قیمتیں خریداروں کی جیب پربھاری پڑتی ہیں۔ مونگ پھلی، کاجو، پستہ، بادام، چنے اور چھوہارے سمیت مختلف اقسام کے میوہ جات جہاں زائقے میں بے مثال ہوتے ہیں وہیں یہ جسم کو گرم رکھنے میں بھی بے حد مفید ہیں
مارکیٹ میں مونگ پھلی آٹھ سو روپے، بادام تین ہزار روپے، کاجو پینتیس سو سے چار ہزار روپے، اخروٹ آٹھ سو سے ایک ہزار میں مل رہے ہیں۔ خشک چنا بھی پانچ سے چھ سو روپے میں فروخت ہورہا ہے، جبکہ چلغوزے تو سالہا سال سے پہنچ سے باہر ہی ہیں
ماہرین کہتے ہیں کہ ہر شہری کو اپنی جیب کے حساب سے روزانہ کی بنیاد پر میوہ جات کا استعمال لازمی کرنا چاہیے