Post Views: 19
کراچی:بین الاقوامی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے زیورات خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 310 ڈالر پر آ گیا، جس کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے۔
پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 143 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کی سطح پر آ گیا۔
صرافہ بازار کے ماہرین کے مطابق یہ کمی عالمی سطح پر سونے کی طلب میں کمی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث ہوئی ہے، جس کے اثرات مقامی سطح پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔