خان گڑھ (نمائندہ قوم) مقامی پراپرٹی ڈیلر ملک ظفر مونڈا کی بیٹی گاڑی میں دم گھٹنے سے جاں بحق، علاقے میں فضا سوگوارہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کوٹ دادن موڑ کے معروف سماجی و کاروباری شخصیت ملک ظفر مونڈا کی سات سالہ بیٹی زینب افسوسناک طور پر گاڑی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئی۔ ملک ظفر مونڈا معمول کے مطابق اپنی گاڑی سلیمان والا دفتر پہنچنے کے بعد بند کر کے اندر چلے گئے۔ شام کو واپسی پر جب گاڑی کھولی گئی تو انکشاف ہوا کہ ان کی بیٹی زینب گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بے ہوش پڑی ہے۔ فوری طور پر بچی کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ذرائع کے مطابق بچی ممکنہ طور پر کھیلتے ہوئے گاڑی میں چھپ گئی تھی اور بند گاڑی میں دم گھٹنے سے اس کی جان چلی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی، والدہ پر غشی کے دورے پڑگئے۔ اہل علاقہ، رشتہ دار اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے افسوس کا اظہار کیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کر کے سپرد خاک کر دیا گیا۔ قاری عبد الواجد رحمانی، مفتی محمد اسماعیل عثمانی، خالد محمود ضیاء، رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ۔ڈاکٹر عبد القیوم، قاری اقبال صدیقی و دیگر علماء و شخصیات نے ملک ظفر مونڈا سے اظہار تعزیت کیا اور والدین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
