آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

خان گڑھ میں آن لائن فراڈ نیٹ ورک، اسلحے کی نمائش، پولیس بےبس

خان گڑھ (نمائندہ قوم)خان گڑھ میں آن لائن فراڈ کے بڑے نیٹ ورک کا انکشاف، بستی مندوریں میں 100افراد سے زائد پر مشتمل گروہ انٹرنیشنل فراڈ میں ملوث، گروہ کے بااثر افراد نے غریب خاندان پر ظلم کی انتہا کردی، جدید اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے باوجود پولیس بے بس۔تفصیل کے مطابق خان گڑھ کی بستی مندوریں میں اسلم، عارف، شعیب وغیرہ نےمبینہ طورپر اپنے گھر میں آن لائن فراڈ کے لیے بڑا نیٹ ورک قائم کررکھا ہے جہاں ہر وقت 100سے زائد افراد انٹرنیٹ کے ذریعے انٹرنیشنل فراڈ کرنے کے لیے کام کررہے ہوتے ہیں۔ گروہ کے بااثر افراد کی سرعام اسلحہ لیکر ڈرائیور غلام یاسین کے غریب خاندان پر ظلم کی انتہاکررکھی ہے اور مردوخواتین کو تشدد کا نشانہ بنانا اور اسلحہ سے فائرنگ کرنا روز کا معمول بنایا ہوا ہے، مقامی پولیس کو بااثر افراد کیخلاف متعدد بار شکایات کرنے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی اور گروہ کے بااثر افراد کی اسلحہ کیساتھ ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے ۔گزشتہ روز بھی گروہ کے افراد نے غریب خاندان کے نوجوان کو راستے میں روک کر زدوکوب کیا اور اسکی جیب سے پیسے نکال کر فائر مارنے کی کوشش کی۔ پسٹل نہ چلنے پر نوجوان کی جان بچ گئی، متاثرہ نوجوان نے چوکی مونڈکا انچارج کو اطلاع دی تو اس نے ایک نہ سنی۔متاثرہ خاندان کی خواتین اور افراد نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں