آج کی تاریخ

خانیوال: کیمیکلز ملے دودھ دہی کی فروخت عروج پر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عید کا سیزن شروع شہر میں مافیا کا کیمیکلز ملے دودھ دہی کی فروخت کا سلسلہ تھم نہ سکا، تفصیل کے مطابق خانیوال شہر میں کیمیکل دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری

دو دھ میں سے کریم نکال کر دودھ کو خالص اور اُس کا رنگ سفید کرنے کے لیے مختلف قسم کے کیمیکل مشروبات،سفید پاؤڈر،یوریا کھاد،سمیت دیگر قسم کے کیمیکلز کے زریعے تیار کیا جاتا ہے جس کو پینے سے شہری اورنو مولود بچے مختلف امراض میں مبتلا ہو تے ہیں

مضر صحت دودھ فروخت کر نے والے انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ لیکن انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کی کو ئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گی۔

خانیوال کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خا نیوال سے مضر صحت دو دھ فروخت کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خانیوال کے شہری مضر صحت دودھ سے لگنے والی مختلف بیماریوں سے بچ سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں