آج کی تاریخ

خانیوال نرسنگ کالج میں کرپشن کا میگاسکینڈل سامنے آگیا، نرسوں نے بھانڈا پھوڑ دیا

خانیوال نرسنگ کالج میں کرپشن کا میگاسکینڈل سامنے آگیا، نرسوں نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملتان(جوائنٹ ایڈیٹر ڈیسک )خانیوال نرسنگ کالج میں کرپشن کا میگاسکینڈل منظرعام پرآگیا،نوکری لگوانے کے نام پر پاس آوٹ ہونے والی نرسوں سے گزشتہ کئی سال سے مبینہ طور پر رشوت وصولی جاری تھی کالج عملہ سمیت متعقلہ افسران کی جانب سے مبینہ طور پر نوکری لگوانے کی مد میں لاکھوں روپے رشوت وصول کیے جانےکاانکشاف، رشوت بٹورنے میں فرنٹ مین کا کردارکالج کا ہیڈ کلرک ماجد عمران کا نام سامنے آیا ہے جبکہ اس کے پیچھے نرسنگ کالج کی پرنسپل اور ای ڈی او ہیلتھ آفس کے ملازمین کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے- تفصیل کے مطابق خانیوال نرسنگ کالج کا میگا سیکنڈل نظر عام پر آگیا نرس مسماة (ع) اور ہیڈ کلرک ماجد عمران کے مابین ڈیل کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی رشوت وصولی کے باوجود تاحال متعدد نرسیں کالج کے چکر لگانے پر مجبور ہیں نام نہ ظاہر کرتے ہوئے متاثرہ نرسوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لے کر بدعنوان عملے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا- اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خانیوال حامد سندھو نے تین رکنی کمیٹی بنا کر 3 یوم کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیےتھے دوسری جانب زرائع کے مطابق پرنسپل نرسنگ کالج و ہیڈ کلرک ماجد عمران اپنی جان بچانے کے لیے متاثرہ نرسوں سے خفیہ رابطوں میں ہے جن کو ڈرا دھماکر چپ کرانے کی کوشش کی جارہی ہے- متاثرہ نرسوں کے مطابق انھوں نے نوکری کی خاطر مبینہ طور پر لاکھوں روپے روپے دیے لیکن ان میں سے کسی کی نوکری نہ لگ سکی – متاثرہ نرسوں نے الزام لگایا ہے کہ ہیڈ کلرک ماجد عمران نے ان سے پیسے لیتے وقت ان کو کہا تھا کہ وہ اسے رشوت کے لیے دی گئی رقم نرسنگ کالج کی پرنسپل اور ای ڈی او ہیلتھ آفس کے افسران کو پہنچانی ہے – اس حوالے سے جب انکوائری افسر اے ڈی سی جی خانیوال سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرنسپل نرسنگ کالج خانیوال سے تین دن میں معاملے بارے تحریری جواب دینے کا پابند کیا ہے- دوسری جانب پرنسپل نرسنگ کالج نے ہیڈ کلرک ماجد عمران اور متاثرہ نرسوں کے درمیان رشوت کی رقم کے لین دین سے کوئی تعلق نہ ہونے کا دعوا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیڈکلرک ماجد عمران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور اس سے جواب طلب کیا گیا ہے- متاثرہ نرسوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ملزم ہیڈکلرک ماجد عمران کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشن کی تفصیلات جمع کرنے کی درخواست کی تھی جس پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے – ای ڈی او ہیلتھ عبدالمجید بھٹی کا کہنا تھا کہ انھیں نرسنگ کالج کی نرسوں کی جانب سے ہیڈکلرک ماجد عمران کو منتقل کی گئی رشوت کی رقم بارے کچھ علم نہیں ہے اور نہ ہی ابھی تک ان کے دفتر کے عملے میں سے کسی کے اس اسکینڈل میں ملوث ہونے کے آثار ملے ہیں –

شیئر کریں

:مزید خبریں