Post Views: 123
خانیوال (سپیشل رپورٹر)تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل ڈالا‘میاں بیوں اور بچوں سمیت4افراد جاں بحق تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ کچاکھوہ 28والا اڈا کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار میاں بچوں اور بچوں سمیت4افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں عبدالرشید، حسینہ،راشد،آصف شامل ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے ،جاں بحق ہونے والا خاندان 84 پندرہ ایل کا رہائشی تھا۔






