Post Views: 48
اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن کے ڈاکٹر مظہر حسین پر کام کی جگہ پر ہراسگی اور صنفی امتیاز ثابت ہونے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق فیصلہ وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے سنایا، جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر مظہر حسین نے شکایت کنندہ کی منظور شدہ چھٹیوں میں رکاوٹ ڈالی، کارکردگی پوائنٹس میں بلاوجہ کٹوتی کی اور انتقامی کارروائیاں کیں، جس کا رویہ ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے۔
وفاقی محتسب کے فیصلے کے مطابق 10 لاکھ روپے جرمانے کی آدھی رقم متاثرہ خاتون کو ہرجانے کے طور پر دی جائے گی۔ ساتھ ہی سفارش کی گئی ہے کہ ڈاکٹر مظہر کو ایسے عہدے پر منتقل کیا جائے جہاں ان کے پاس انتظامی اختیارات نہ ہوں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔