حکیم شہزاد نے سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور اداکارہ حبا بخاری کو بھی نہ بخشا ، ایف آئی اے تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونے کا امکان ، مزید کیسز دائر ہو سکتے ہیں ، تفصیل کے مطابق حکیم شہزاد کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی اور اداکارہ حبا بخاری کے خلاف بھی نازیبا زبان پر مشتمل سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی ہیں۔ جس پر حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے خلاف مزید تحقیقات ہونگی ۔دوسری جانب حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی گرفتاری پر سوشل میڈیا صارفین نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو سراہا اور حکیم لوہا پاڑ کے خلاف پوسٹوں کے انبار لگ گئے۔ایک صارف نے اپنی وال پر لکھا کہ حکیم شہزاد کے خلاف جب محکمہ ہیلتھ کئیر نے ایکشن نہ لیا تو پھر بیرونی مداخلت تو ہونی ہی تھی ۔ایک اور صارف نے لکھا کہ حکیم شہزاد نازیبا ویڈیوز بنا کر عوام میں مقبولیت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اور اسکی ویڈیو انتہائی فضول ہوتی ہیں۔حکیم شہزاد نے کچھ عرصہ قبل یہ دعوی کی تھا کہ حبا بخاری نے ان سے دوائی لی ہے ۔حکیم شہزاد نے شاہد آفریدی کو بھی آفر کی تھی کہ میرے دوا خانے سے دوائی لیں تو ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا ۔ واضح رہے کہ دانیہ شاہ جو کہ مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ ہیں انہوں نے کچھ عرصہ قبل شجاع آباد کے حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ سے شادی کی تھی اور اب دونوں ملکر سوشل میڈیا پر وی لاگنگ پر مشتمل ویڈیوز بھی اپلوڈ کرتے ہیں ۔تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کی جانب سے حکیم شہزاد کو گمراہ کن مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔






