Post Views: 29
اسلام آباد: حکومت نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے ایک اہم اور طویل مدتی ریلیف پیکیج تیار کرلیا ہے، جس کے تحت بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق تین سالہ منصوبے کے تحت بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے، جس سے ملک کی زرعی اور صنعتی پیداوار میں بہتری آئے گی۔
پاور ڈویژن کی جانب سے تیار کردہ مجوزہ پیکیج کے تحت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی 22 سے 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
اس وقت زرعی صارفین 38 روپے جبکہ صنعتی صارفین 34 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں، جو اس نئے پیکیج سے واضح طور پر کم ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن جلد ہی یہ ریلیف پیکیج وزیراعظم شہباز شریف کو منظوری کے لیے پیش کرے گی، اور توقع ہے کہ وزیراعظم آئندہ چند روز میں اس پیکیج کا باضابطہ اعلان کریں گے۔