آج کی تاریخ

حکومت نے ہماری تجاویز مانی، اس لیے بجٹ کی حمایت کرتے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کو قبول کیا، اسی لیے ان کی جماعت اس بجٹ کی حمایت کر رہی ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں 20 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال اس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا، لیکن اس مرتبہ سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس بجٹ میں 12 لاکھ روپے سالانہ تک کی آمدن والوں کو ریلیف دیا گیا ہے، جبکہ سولر پینلز پر ٹیکس میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان کی جماعت حکومت کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے، اور ایف بی آر کے اختیارات سے متعلق ترامیم بھی حکومت نے تسلیم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ہماری تجاویز شامل کی گئیں، اسی لیے ہم اس کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں