Post Views: 35
حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں رات 12 بجے سے نافذ العمل ہیں۔
پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 46 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔