حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نئی قیمت جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ موٹر اسپرٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی نئی قیمتوں کا اطلاق 29 مارچ 2025 سے ہوگا۔
حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کر دی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 255 روپے 63 پیسے تھی۔
دوسری جانب، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں