کوٹ چھٹہ(خبرنگار) فورٹ منرو میں خود ساختہ ٹول پلازہ پرسیاحتی مقام پر آنے والے سیاحوں سے فی گاڑی وجیپ 50 روپے،ویگن اور ہائی ایس سے100 روپے، بڑی بسوں سے200 روپے جبکہ ٹرالروں سمیت بڑی سنگل ایکس اورڈبل ایکسل گاڑیوں سے300روپے سر عام غنڈہ ٹیکس وصولی کی جانے لگی۔ حالانکہ جس جگہ پر یہ خود سا ختہ ٹال پلازہ قائم کیا گیا ہے یہ نیشنل ہائی وے کی حددودہی نہیں ہے۔پاکستان کے کسی بڑے سیاحتی مقام مری ،ناران کاغان ،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں بھی ٹول پلازےنہیں ہیں،،ٹول پلازہ پر بیٹھے کارندوں سے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ موجودہ حکومتی جماعت کے مقامی ایم پی اے کے حکم پر اسے لاگو کیا گیا ہے جو ایک افسوسناک اقدام ہے۔ عید کے دنوں میں لاکھوں گاڑیاں سیاحتی مقام فورٹ منرو میں داخل ہوئیں جن سے وصول کردہ خود ساختہ غنڈا ٹیکس کروڑوں میں بنتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اسےفوری ختم کیا جائے اور اس غیر قانونی اقدام کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور اس کیس کی انکوائری کروا کر کیس اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں فارورڈ کیا جائے۔
