آج کی تاریخ

حمل سے حوت تک اکتوبر کا یہ آخری ہفتہ کیسا گزرے گا؟

یہ ہفتہ 22اکتوبر سے لے کر 28 اکتوبر تک مبنی ہے۔جیسے کہ یہ ایام دو گرہن کے بیچ میں ہیں یعنی ابھی ابھی سورج گرہن اختتام کو آیا ہے اور چاند گرہن آنے والا ہے تو اختلافات، چڑچڑا پن، اکیلا پن جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔یاد رہے ان ایام میں جتنا ہو سکے انسان صبر و محبت کے ساتھ زندگی گزارے ۔بڑے سفر کو نہ جائے تو بہتر ہے اگر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو رک جائیں۔ خوراک میں مچھلی، چپ چپی چیزیں ،گوشت ، تلی ہوئی چیزیں بالکل کم استعمال کریں۔ پھل زیادہ استعمال کریں پانی زیادہ پیا کریں یہ وقت گزرنے کے بعد اللہ کے کرم سے نومبر میں کافی چیزیں بہتری ہو جائیں گی۔ان ایام کا صدقہ حسب توفیق کالی چیز کا ہے جیسے کہ کالے چنے ہیں حسب توفیق کسی مستحق کو دے دیں۔ انشاءاللہ پورا ہفتہ اللہ کی پناہ میں ہوں گے۔تمام بروج کالی چیز کا صدقہ لازمی دیں اور یا رازقُ یا کریم ُ کا ورد جاری رکھیں۔

برج حمل،( Aries weekly horoscope In Urdu )

حمل والوں کے لیے یہ ایام ترقی کامیابی کی راہیں تو بچھائیں گے لیکن آپ خود سے ہی اپنی ناکامی لکھ لیں گے، کیونکہ آپ کا رویہ ایسا ہو یا آپ کا بات کرنے کا انداز ایسا ہو کہ لوگ سمجھیں گے نہیں کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں ۔یاد رہے ٹھہر ٹھہر کربات کریں ۔سنیں زیادہ، بولیں کم، یعنی ایام میں لائیٹ کلرز زیادہ پہنیں اور کوشش کریں کہ چاول کم کھائیں ۔ گندم کی روٹی زیادہ کھایا کریں اور تلی ہوئی، چپ چپی چیزیں کم کھایا کریں ۔واکپہ جا ئیں ۔ فل وقت جب بھی کسی سے بات کرتے ہیں تو صبر تحمل کا مظاہرہ کریں ۔ اس ہفتے مسکرا کے بات کریں گے تو لوگوں کا مثبت رویہ آپ کے لیے راہیں ہموار کرےگا ۔کالی چیز کا صدقہ لازمی دیں اور یا رازقُ یا کریم ُ کا ورد جاری رکھیں ۔

برج ثور،( Taurus Weekly Horoscope in Urdu )

ثور یعنی “ٹارس “والوں کے لیے منزل کی طرف جانا آسان ہو جائے گا ۔ جو کام بگڑے ہوئے تھے ان کے لیے اسباب پیدا ہوں گے کچھ لوگ بچھڑے ہوئے دوست یا وہ لوگ جن سے آپ کی بھلائی ہو سکتی ہے وہ منظر عام پہ آئیں گے۔ یاد رہے فی الوقت اپنے راز کسی سے شیئر نہ کریں اور انتظار کریں ۔ جتنا اپنے لہجے کو میٹھا رکھیں گے لوگ آپ کو فائدہ دے سکتے ہیں ۔حاضردماغی کے ساتھ بات کریں ۔ اگریادوں میں نہیں الجھیں گے تو اتنا ترقی کی راہیں آپ کے ساتھ ساتھ ہوں گی۔ کچھ دیر زمین پہ بیٹھ کےبڑی بڑی سانس لینا آپ کے لیے ضروری کیونکہ آپ کا برج ہی خاکی ہے مٹی سے گہرا تعلق ہے ۔مٹی سے آپ کو طاقت ملتی ہے، حاضر دماغی ملتی ہے۔ آپ کو سکون ملتا ہے۔ تو مٹی کے ساتھ جڑ کے رہنا یا کچھ دیر ننگے پاؤں ہو کے مٹی پہ چلنا آپ کے لیے بڑاہی مبارک ثابت ہوگا ۔کوئی بچھڑا ہوا زندگی میں آتا ہے تو کوشش
کریں کہ ان کو سنیں۔کالی چیز کا صدقہ لازمی دیں اور یا رازقُ یا کریم ُ کا ورد جاری رکھیں ۔

برج جوزہ،( Gemini Weekly Horoscope in Urdu )

یہی آپ کی ترقی کے ایام ہیں۔ معاشی حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔ لیکن گرہن کی وجہ سےآپ کافی جزباتی ہو جائیں گے۔آپ کو یادوں میں رہنا زیادہ پسند آئے گا اور سب کچھ ہونے کے بعد
بھی آپ کو یہ لگے گا کہ آپ کے پاس کچھ نہیں ہے اس کیفیت سےنکلنے کی کوشش کریں۔ جتنا ہو سکے اس وقت پانی زیادہ پیا کریں۔ اگردوپہر کے وقت کھانے کے ساتھ کچی پیاس یا ادرک کھاتے ہیں تو آپ کے لیے بڑا ہی مبارک ثابت ہوگا ۔معاشی حالات بہتری کی طرف جا ئیں گے ۔ بس شاید آپ کا حاضر دماغ رہنا ضروری ہے ۔ آدھا گھنٹہ یاایک گھنٹہ اگر واک پر جاتے ہیں توبڑا ہی مبارک ہے کچھ دیر کچی زمین پہ بیٹھ کے بڑی بڑی سانسیںلیتے ہیں تو وہ بھی آپ کے لیے بڑا مبارک ثابت ہوگا ۔کالی چیز کا صدقہ لازمی دیں اور یا رازقُ یا کریم ُ کا ورد جاری رکھیں ۔

برج سرطان،( Cancer Weekly Horoscope In Urdu )

برج سرطان والوں کے لیےیہ ایام ترقی کامیابی اور خوشحالی کا راستہ بچھائیں گے آپ کے لیے ابھی یہ وقت شروع ہو چکا ہے جس کی آپ تمنا بار بار کرتے آ رہے تھے لیکن جیسا کہ چاند گرہن کا سب سے بڑا اثر کینسر یعنی برج سرطان والوں پر ہوتا ہے تو آپ کسی معاملے کو لے کر جذباتی ہو جائیں گے ۔آپ کو خودکی شخصیت نظر نہیں آئے گی، خود کو تنہائی میں ،اندھیرے میں مبتلا کر سکتے ہیں ۔یاد رہے فل وقت خود کو خود میں نہ الجھائیں آپ کی خوشی کسی انسان کسی چیز میں نہیں ہے۔ جب تک آپ اس بات کو سمجھیں گے نہیں تب تک کبھی مسائل اختتام کو نہیں جائیں گے۔ ابھی بہت اچھا وقت شروع ہوگا۔ ابھی سے ہی راہیں ملناشروع ہو چکی ہیں لیکن اگر آپ خوامخواہ جذباتی رہیںگے یااحساسات میں فیصلے کریں گے تو وہ ترقی اور کامیابی کا احساس جو آپ کے پاس ہے اس کو محسوس نہیں کر پائیں گے اور یوںاداس پریشانی میں کوئی غلط فیصلہ کر سکتے ہیں۔ آدھا گھنٹہ واک پر جائیں ،پانی زیادہ پیئیں۔ انشاءاللہ سار ے خراب معاملات اختتام کو پہنچ جائیں گے۔ اور صبح ستائیس مرتبہ اسم اعظم پڑھ کے پانی پی کے دن کا آغاز کریں دیکھیے گا پورا دن ترقی اور کامیابی کے ساتھ ہوں گے۔کالی چیز کا صدقہ لازمی دیں اور یا رازقُ یا کریم ُ کا ورد جاری رکھیں ۔

برج اسد،( Leo Weekly Horoscope In Urdu )

برج اسد والے افراد کا کسی سے جھگڑا ہو سکتا ہے یا کسی اپنے سے اختلاف ہو گا جس کی وجہ سے آپ پریشان ہو سکتے ہیں۔ یاد رہے یہ ایام جھگڑے کرنے کے نہیںہیں ۔یہ ایام صبر کے ہیں، میٹھی زبان سے بات کریں ترقی کی طرف آپ راغب ہو جائیں گے کیونکہ ابھی آپ کی ترقی آپ کی میٹھی زبان پر ہے۔جتنا ہو سکے فی الوقت میٹھی زبان سے بات کریں ۔حاضر دماغی کو قائم کریں اور روزانہ واک پر جایا کریں۔ آپ کا کچھ دیر زمین پہ بیٹھنا بہت ضروری ہے ۔سرمایا کاری کرنے کے لیے یہ ایام بہت مبارک ہیں۔ کوئی چیز خریدنا چاہتے ہیںتو آپ کے لیے مبارک ہو گا۔ بشرط اس کی تصدیق بزرگ سے کرائیں کسی اپنے سے کریں یا کسی ایسے انسان سے کریں جو اس چیز کا تجربہ رکھتاہو۔کسی کی باتوں میں آکر سرمایا کاری نہ کریں ، نقصان مل سکتا ہے کوئی بچھڑا ہوا دوست یا کوئی بھی چیز زندگی میں آسکتی ہے ۔یاد رہے پرانی چیزوں کو زندگی میں شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ انشاءاللہ مسائل جلد ختم ہو جائیں گے۔

برج سنبلہ،( Virgo Weekly Horoscope In Urdu )

یہ آپ کی زندگی کی ترقی کامیابی اور خوشحالی کے ایام ہیں. بشرط آپ حاضر دماغ رہیں۔یاد رہے ان چیزوں کو بار بار نہ کیا کریں جو آپ کر چکے ہیںکیونکہ ان سےآپ کی شخصیت تذلیل کی طرف جائے گی۔ لائٹ کلر زیادہ پہنیں ڈاک کلر کم پہنیں،پانی زیادہ پیا کریں۔ اگر انویسٹمنٹ کرنے یا کسی شادی یا کسی بڑے فیصلے کےلیے آپ نے سوچا ہوا ہے تو کوشش کریں کچھ وقت ٹھہر جائیں۔ اگرضروری ہے تو حسب و توفیق کالی چیز کا صدقہ دے کر قدم بڑھا سکتے ہیں ۔جتنا ہو سکے فی الوقت سبزیاں سب سے زیادہ کھایا کریں اور وہ صبح اٹھ کے سیب کھائیں گے تو وہ بھی آپ کےلیے مبارک ہے۔ موڈ اچھا رہے گا تو فائدہ آپ کو ہوگا۔ تلخ رویے کے ساتھ بات کریں گے تو پریشانی آ سکتی ہے ۔یہ وقت اپنے آپ کو بنانے کا ہے کیونکہ آپ بنیں گے آپ کا ذہن آپ کی سوچ آگے بڑھے گی ۔اگر آپ حاضر دماغ رہیں گے تو پریشانیاں ختم ہو نگی اورانشاءاللہ کامیابی کا راستہ آپ کے قدموں تلے ہو گا ۔

برج میزان،( Libra Weekly Horoscope In Urdu )

یہ آپ کی زندگی میں حیرت کے ایام ہیں یعنی کچھ لوگ ایسے بے نقاب ہوں گے جس کی وجہ سے آپ حیرت زدہ ہونگے یاکچھ کام ایسے ہوں گے جس کی وجہ سے آپ حیرت ہو گی ۔ اپنے مستقبل پر حیرت کااظہار کرینگے۔فی الحال خوش رہا کریں کیونکہ آپ کی میٹھی زبان یا مسکراتے ہوئے چہرے سے کوئی بڑا فائدہ آپ کو ملنا ہے۔مالی حوالے سے کوئی ترقی آپ کو ملنی ہے لیکن جب تک جتنا ہو سکےاپنی نعمتوں کو اپنی خوشیوں کو اور اپنے فیصلوں کو چھپائیں ۔ جس طرح اپنی خوشیوں کودکھائیں گے اتنا پریشانیاں منظر عام پہ آ سکتی ہیں۔ اس ہفتےلائٹ کلر زیادہ پہنیں اور جتنا ہو سکے آدھاگھنٹہ یا ایک گھنٹہ واک پر جایا کریں۔کالی چیز کا صدقہ لازمی دیں اور یا رازقُ یا کریم ُ کا ورد جاری رکھیں ۔

برج عقرب،( Scorpio Weekly Horoscope In Urdu )

اسکارپین والے افرادکے لیے یہ ایام ترقی اور کامیابی کے ساتھ آ رہے ہیں۔ انشاءاللہ معاشی حالات بہتری کی طرف جائیں گے ۔جو آپ کے کام رکے ہوئے تھے وہ بہتری کی طرف جائیں گے ۔کوئی ترقی یا کوئی بڑا سفر یا کسی منزل کی طرف جانا چاہتے ہیں،کسی بڑے سفر کی طرف جانا چاہتے ہیں تو یہ بہت مبارک ہے کیونکہ آپ کی راہیں اب بنتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ بشرط آپ وقت سے پہلے ان چیزوں کو ظاہر نہ کریں جو آپ کرنا چاہتے ہیں اگر آپ نے اپنی خوشیوں کو چھپانا شروع کیا۔ اپنی نعمتوں کو وقت سے پہلے ظاہر کرنا ختم کر دیا تو وہ نعمتیں تادیر آپ کے ساتھ ہوں گی ۔ابھی میٹھی زبان سے کوئی بڑا فائدہ ملنا ہے اگر کوئی جھگڑا منظر عام پر آتا ہے تو آپ درگزر کریں جھگڑے کو بڑا ہونے نہ دیں۔ کوئی اختلاف آپ منظر عام پر آتا ہے تو کوشش ہے کہ صبر کر لیں اس کو بڑھنے نہ دیں ۔اسی سے آپ کی منزل رک سکتی ہے جتنا ہو سکے صبح اٹھ کےسیب کھایاکریں اور پانی پیا کریں اس پہ دم کیا کریں اور وہ کھا لیاکریں یا پی لیا کریں ۔کالی چیز کا صدقہ لازمی دیں اور یا رازقُ یا کریم ُ کا ورد جاری رکھیں ۔

برج جدی،( Capricorn Weekly Horoscope In Urdu )

ہو سکتا ہے آپ کسی اپنے سے جھگڑا ہو جائے تب ہی جتنا ہو سکے ایام زبان کو میٹھا رکھا کریں ۔حاضر دماغی کو قائم کیا کریں اور جب بھی کسی سے بات کریں تو سن کے مکمل اس کے بعد جواب دیا کریں۔ ابھی چڑچڑا پن زیادہ حاوی ہوگا۔ کیونکہ ابھی جو گرہن گزرا ہے اس کے اثرات آپ کے وجود پر باقی رہیں گے۔ کچھ ایام تک یہ غصے کو اختتام کرنے کے لیے روزانہ واک پر جایا کریں۔کچھ دن زمین پہ بیٹھ کے بڑی بڑی سانسیں لیا کریں۔ مچھلی ،چپ چپی چیزیں تلی ہوئی چیزیں بالکل نہ کھائیں تاکہ آپ کے اندر کے احساسات قابو میں آ سکیں۔ صبح اٹھ کے یہ ایپل کھاتے ہیں یا صبح اٹھ کے پانی زیادہ پیتے ہیں تو انشاءاللہ احساسات قابو میں آئیںگے۔ سرمایا کاری کرنے کے لیے بہت مبارک ہے بشرط اس کی مشاورت بزرگوں سے کریں اور بار بار تصدیق کر کے پھر قدم بڑھائیں۔ کالی چیز کا صدقہ لازمی دیں اور یا رازقُ یا کریم ُ کا ورد جاری رکھیں ۔

برج قوس،( Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu )

کوئی چیزگم ہو سکتی ہے یا کوئی رشتہ کھو جائے گا یا کوئی اپنا دور جا سکتا ہے یاد رہے یہ ایام آپ کے لیے زائچے کے حساب سے بہتر نہیں ہیں ۔ بشرط آپ حاضر دماغ رہیں آپ اتنا آگے بڑھ جائیں گے یا اتنا یادوں میں کھو جائیں گے کہ آپ کو اپنی شکست اپنی تذلیل اپنا فائدہ نظر نہیں آئے گا جتنا ہو سکے فی الوقت آپ موجودہ نعمتوںمیں رہیں۔ حاضر دماغی وہ قائم کریں تو انشاءاللہ فائدہ آپ کےساتھ ہو گا ۔سرمایا کاری کرنے کے لیے مشاورت کرتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں بشرط آپ ان چیزوں کوسنبھالیں جو ابھی آپ کے پاس ہیں، کیونکہ زا ئچہ بتا رہا ہے کہ آپ جتناسوچیں گے کہ موجودہ نعمتیں آپ سے دور جا سکتی
ہیں ۔یاد رہے جو ابھی ہے وہی سب کچھ ہے ۔جو ہوگا وہ تو بعد میںہوگا تو ابھی کو سنبھالیں گے تو بعد والا بھی اچھا ہوگا اور جوگزر چکا ہے اس کو بھول جائیں۔ کیونکہ جو گزرے ہوئے کل میں اگر رہیں گے تو آج بھی چلا جائے گا اور کل بھی چلا جائے گا۔ معاشی حوالے سے مالی حوالے سے ترقی کی راہیں کھلیں گی اور منافق دوست بھی زندگی میں دکھ رہے ہیں یاد رہے فل وقت اپنے راز چھپائیں۔

برج دلو،( Aquarius Weekly Horoscope In Urdu )

ابھی زندگی میں خوشیوں کی راہیں ہموار ہوں گی۔ معاشی حوالے سے مالی حوالے سے ترقی آپ کی زندگی کے ساتھ ساتھ ہو گی ۔ہو سکتا ہے کوئی محبت کرنے والا ،پیار کرنے والا زندگی میں شامل ہو جائے یا ہو سکتا ہے کسی کوآپ پسند کر لیں یاد رہے فل وقت پسند کرنا یا کسی کی پسند ہونا اس میں کوئی حرج نہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے مقصد کو اگنور کر لیں تو وہ بہتر نہیں ہے یاد رہے فل وقت اپنے مقصد کو ترجیح دینا اور میٹھی زبان کو قائم کرنا آپ کے لیے بہت ہی مبارک ثابت ہونے والا ہے روزانہ واک پر جائیں ۔ کسی ایسی جگہ پہ جاتے ہیں یا درخت ہیں پھول ہیںتو آپ کے لیے بڑا مبارک ہو گا سرمایا کاری کرنے کے لیے یہ ایام بہت ہی مبارک ہیں ۔کوشش کریں کہ ان ایام میں خون والی چیزیں کم کھائیںجیسے کہ مچھلی ہے گوشت ہے وہ کم کھایا کریں تلی ہوئی چیزیں کم استعمال کیا کریں اور اگر سبزیاں زیادہ کھاتے ہیں پھل کھاتے ہیں تو بہت ہی مبارک ہوگا جب بھی دن کا آغاز ہو تو کوشش کر کے پانی پہ دم کر کے پی کے دن کا آغاز کریں گے تو فتح کامیابی آپ کے ساتھ ساتھ ہو گی ۔کالی چیز کا صدقہ دینا مبارک رہے گا۔

برج حوت،( Pisces Weekly Horoscope In Urdu )

یہ آپ کی زندگی کے بہت ہی اہم ایام ہیں کیونکہ ابھی آپ کے وجود میں کافی تبدیلی آئے گی اور اسی تبدیلی سے دوست دور جا سکتے ہیں یا دوست قریب آ سکتے ہیں۔ رشتے ٹوٹ سکتے ہیں یا رشتے جڑ سکتے ہیں یاد رہے ابھی اپنی خواہشات ظاہر نہ کریں۔ جتنا اپنی خواہشات کو چھپائیں گے اور سنبھل سنبھل کے بات کریں گے۔میٹھی زبان سے بات کریں گے اتنا ترقی آپ کے ساتھ ہو گی۔سرمایہ کاری کرنے کے لیے یہ ایام بہت مبارک ہیں ۔بشرط اس کی مشاورت بزرگوں سے کریں۔ پانی سب سے زیادہ پئیں گے تو صحت بہترہوگی اگر حاضر دماغ نہیں، مستقل مزاج نہیں تو مسائل میں اضافہ ہوگا۔ کیونکہ مستقل مزاج میں آپ کی کامیابی چھپی ہوئی ہے۔ جلد بازی میں آپ کی شکست ہو سکتی ہے۔ اس ہفتے اگر مچھلی کم کھاتے ہیں گوشت کم کھاتے ہیں پھل زیادہ کھاتے ہیں تو بہت ہی مبارک ہے۔ مسکرا کے بات کریں انشاءاللہ لوگوں کے اصل لوگ آپ کے سامنے ہوں گے سمجھ لیں لیکن وہ نہ کہیں جو کہنا چاہتے ہیں بلکہ وقت کا انتظار کریں اور جلدآپ کا وقت منظر عام پہ آئے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں