آج کی تاریخ

حافظ نعیم الرحمان کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت، عالمی امن کو خطرے سے تعبیر کیا

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، امریکہ نے آج صبح ایران کی تین اہم نیوکلیئر سائٹس — فردو، نطنز اور اصفہان — پر فضائی حملے کیے، جس پر دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
اسی تناظر میں حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کرتے ہوئے اب خود میدان میں آ گیا ہے، اور اس کی کھلی جارحیت عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ان خطرناک اقدامات کا نوٹس لے اور مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ چھیڑنے کی امریکی کوششوں کو روکے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹرتھ سوشل” پر جاری پیغام میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فضائی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فردو کی ایٹمی تنصیب کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، اور امریکی جنگی طیارے ایرانی فضائی حدود سے بحفاظت نکل چکے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں