Post Views: 62
پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا آج ایک مرتبہ پھر مدمقابل ہوں گے۔ ٹوکیو میں جیولین تھرو کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 45 منٹ پر ہو گا۔
اس ایونٹ میں جرمنی کے ویبر سمیت دیگر عالمی شہرت یافتہ جیولین تھرو کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔ ارشد ندیم نے اپنے مداحوں سے کامیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
جیولین تھرو ایونٹ کا فائنل ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے تحت 18 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوں گے۔